Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گولہ پلی میں 291 مستحقین میں وظائف کی تقسیم

گولہ پلی میں 291 مستحقین میں وظائف کی تقسیم

گولہ پلی 12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گولہ پلی منڈل کے ایم پی پی کے سوا زیڈ پی ٹی سی جی شلیجہ نے گزشتہ روز منڈل کے مستحقین میں مختلف وظائف کی تقسیم کی۔ بعدازاں انھوں نے کہاکہ منڈل کے تمام مستحقین کو وظائف منظور کروائے جائیں گے۔ ریاستی حکومت کے آسرا اسکیم کے تحت ہر مستحق کو وظیفہ منظورکیا جائے گا۔ تقسیم وظائف کا یہ پروگرام منڈل کے موا

گولہ پلی 12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گولہ پلی منڈل کے ایم پی پی کے سوا زیڈ پی ٹی سی جی شلیجہ نے گزشتہ روز منڈل کے مستحقین میں مختلف وظائف کی تقسیم کی۔ بعدازاں انھوں نے کہاکہ منڈل کے تمام مستحقین کو وظائف منظور کروائے جائیں گے۔ ریاستی حکومت کے آسرا اسکیم کے تحت ہر مستحق کو وظیفہ منظورکیا جائے گا۔ تقسیم وظائف کا یہ پروگرام منڈل کے مواضعات گنگاپور، نندی پلی، دٹنور میں منعقد کئے گئے۔ اس موقع پر گولہ پلی منڈل کے ایم پی ڈی او مسٹر پرشوتم نے بتایا کہ منڈل کے مختلف مواضعات میں جملہ 291 افراد میں 5.69 لاکھ رقم تقسیم کئے گئے۔ ماباقی مستحقین میں منظور شدہ رقم کی بھی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔ اس پروگرام میں ایم پی ٹی سی فورم کے صدر بی ستیہ، پنچایت عہدیدار سرینواس، ملیشم اور دوسرے قائدین شریک رہے۔

TOPPOPULARRECENT