Monday , February 19 2018
Home / ہندوستان / گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے جواب دیا جائے : یوگی

گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے جواب دیا جائے : یوگی

گورکھپور 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں انکاؤنٹر ہلاکتوں کے بارے میں تنازعہ کے درمیان چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ جو لوگ بندوق کی زبان سمجھتے ہیں اُنھیں اُسی انداز میں جواب دینا چاہئے۔ اُن کے ریمارکس ریاست میں انکاؤنٹرس کے بڑھتے کیسوں کے بارے میں جاری تنقیدوں کے درمیان سامنے آئے ہیں۔ اُنھوں نے یہاں کہاکہ ہر کسی کو سکیورٹی کی ضمانت دینا چاہئے لیکن وہ لوگ جو سماج کا امن بگاڑنا چاہتے ہیں اور گن کلچر پر یقین رکھتے ہیں اُنھیں وہی بندوق کی زبان میں جواب دینا چاہئے۔ ’’میں اڈمنسٹریشن سے کہوں گا کہ اِس بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں‘‘۔ قبل ازیں ریاستی اسمبلی میں گورنر رام نائک کے روایتی خطبہ کے دوران مختلف مسائل پر اپوزیشن کی جانب سے شوروغل کے موضوع پر لکھنؤ میں میڈیا والوں سے بات کرتے ہوئے یوگی نے کہاکہ اپوزیشن قائدین جو سرکشی، غیر پارلیمانی، بد تہذیب اور غلط برتاؤ کا مظاہرہ کریں وہ قابل مذمت ہیں۔ اِس قسم کے برتاؤ سے پارلیمانی روایت بکھر جاتی ہے۔ کاغذ کے گولے پھینکے جارہے ہیں، غبارے اُڑائے جارہے ہیں ، گورنر کے لئے سماج وادی پارٹی ارکان اپنے قائدین کی موجودگی میں غلط زبان استعمال کررہے ہیں جو واقعی غیر پارلیمانی اور قابل مذمت حرکت ہے۔

TOPPOPULARRECENT