Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / گول ناکہ میں مقامی ٹی ڈی پی لیڈر کی موٹر گاڑی نذر آتش

گول ناکہ میں مقامی ٹی ڈی پی لیڈر کی موٹر گاڑی نذر آتش

حیدرآباد 23 مارچ (سیاست نیوز) عنبر پیٹ گول ناکہ میں پیش آئی ایک واردات میں نامعلوم افراد نے مقامی تلگودیشم قائد کی گاڑی کو نذر آتش کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آر کے بابو اپنی کار AP28D-3546 کو کملا نگر واٹر فلٹر کے قریب روزانہ کی طرح پارک کیا تھا جس کو رات دیر گئے نامعلوم افراد نے نذر آتش کردیا۔ آج صبح اپنی گاڑی جل کر خاکستر ہوجانے پر بابو نے عنبر پیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT