Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / گونگی اور بہری حکومت نہیں چاہئے

گونگی اور بہری حکومت نہیں چاہئے

جمشید پور (جھارکھنڈ) ۔ 10 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت کو ایک معذور دور سے تعبیر کیا جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ چلائی جارہی تھی اور کہا کہ ملک کو اسی طرح کی ایک اور حکومت کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو گونگی، بہری اور معذور حکومت کی ضرورت نہیں جو ریموٹ کنٹ

جمشید پور (جھارکھنڈ) ۔ 10 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت کو ایک معذور دور سے تعبیر کیا جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ چلائی جارہی تھی اور کہا کہ ملک کو اسی طرح کی ایک اور حکومت کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو گونگی، بہری اور معذور حکومت کی ضرورت نہیں جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ چلائی جائے ۔ ملک کو سیوک (کارکن) کی ضرورت ہے جو اسے نئی بلندیوں پر پہنچائے۔ یو پی اے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم خام مال بیرونی ممالک کو برآمد کر رہے ہیں اور جب یہ مصنوعات تیار ہوجاتی ہیں تو وہاں سے پھر درآمد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گیہوں برآمد کر رہی ہے اور پھر چپاتیاں درآمد کر رہی ہیں، اسی طرح فولاد کو خام شکل میں برآمد کر کے اسٹیل درآمد کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا فولاد کے شعبہ میں اس طرح کام کیا جاتا ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کئے جاتے ہیں ؟

یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک کی معیشت ابتر ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کانگریس کے حال ہی میں جاری کردہ انتخابی منشور کو ’’دھوکہ پتر‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2004 ء اور 2009 ء میں اسی طرح کے منشور جاری کئے گئے ۔ انہوں نے 2009 ء میں اقتدار پر آنے کے اندرون 100 یوم افراط زر پر قابو پانے کا وعدہ کیا لیکن اسے پورا کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی سے پوچھا کہ مہنگائی کے مسئلہ پر وہ خاموش کیوں ہیں؟ وہ میڈم سونیا اور شہزادے (راہول) سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ مہنگائی کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتے؟ کانگریس نے ملک پر 60 سال حکمرانی کی ۔ آپ مجھے 60 ماہ خدمت کا موقع دیجئے ۔ گاندھی جی کو پتہ تھا کہ کانگریس اقتدار پر آنے کے بعد ملک کو لوٹ لے گی ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آزادی کے بعد پارٹی کو تحلیل کرنا چاہتے تھے۔ ان کا اندیشہ آج بالکل درست ثابت ہوا۔

TOPPOPULARRECENT