Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / گونگے، بہرے، نابینا و معذورین کیلئے آئی آئی سی ڈی میں داخلے

گونگے، بہرے، نابینا و معذورین کیلئے آئی آئی سی ڈی میں داخلے

حیدرآباد ۔ 16 مئی (راست) گونگے بہرے، نابینا و معذور طلباء و طالبات کیلئے آئیڈیل انفارمیشن سنٹر فار ڈیزایبلڈ(آئی آئی سی ڈی) جو ہندوستان بھر میں ایک منفرد حیثیت کا حامل ادارہ ہے، اس میں سال 2015-16ء کے لئے داخلے جارے ہیں، جہاں ان طلباء و طالبات کی تعلیم و تربیت کا مکمل نظم کیا گیا ہے۔ گونگے بہرے، نابینا و معذور طلباء و طالبات کیلئے نرسری تا دسویں جماعت کے ساتھ انہیں کمپیوٹر کورس کے علاوہ دینی و اخلاقی تعلیم ان کی اپنی سائن لنگویج میں دی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مختصر مدتی مسابقتی امتحانات کی تیاری، دیگر مختلف کورسیس کے لئے ماہر انٹر پریٹر یعنی سائن لینگویج ٹیچر سے خدمات لی جارہی ہیں۔ یہ آئی آئی سی ڈی سنٹر اعظم پورہ روبرو مسلم میٹرنٹی و زنانہ جنرل ہاسپٹل حیدرآباد میں واقع ہے۔ داخلوں کیلئے فون نمبر 9010657201 پر ربط کریں۔
٭٭ نابینا طلباء و طالبات کیلئے آئی آئی سی ڈی نے کمپیوٹر ایجوکیشن اور اسپوکن انگلش کیلئے کلاسیس کا اہتمام صفا ارکیڈ، چوتھی منزل، مہدی پٹنم چوراہا پر کیا ہے۔ طلباء و سرپرست فون نمبر 9059619641 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT