Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گونیگنڈلہ میں اُردو میڈیم جونیر کالج کے قیام کا تیقن

گونیگنڈلہ میں اُردو میڈیم جونیر کالج کے قیام کا تیقن

ادونی۔12جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گونیگنڈلہ منڈل میں رہنما ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے ضلع پریشد ہائی اسکول کے احاطے میں علاقے کے عوام کیلئے یونانی مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میںلایا گیا۔ اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی یمگنور بی وی ناگی ریڈی نے شرکت کی۔اس موقع پر انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت سب کے لئے ضرور

ادونی۔12جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گونیگنڈلہ منڈل میں رہنما ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے ضلع پریشد ہائی اسکول کے احاطے میں علاقے کے عوام کیلئے یونانی مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میںلایا گیا۔ اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی یمگنور بی وی ناگی ریڈی نے شرکت کی۔اس موقع پر انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت سب کے لئے ضروری ہے۔اس کے لئے ٹی ڈی پی حکومت ہر ممکنہ کوشش کررہی ہے ۔ انھوں نے پروگرام میں موجود ڈاکٹروں کو مشورہ دیاکہ وہ اپنے فرائض سے کوتاہی نہ کریں ۔ انھوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ ضلع بھر میں جہاں کہیں بھی یونانی ہاسپٹلس موجود ہیں عوام اس سے فائدہ حاصل کریں۔مزید انھوں نے کہا کہ ہر گھر میں بیت الخلاء کی تعمیرضروری ہے اور جس گھر میں بیت الخلاء نہیں ہوتا ویسے گھر کو اپنی لڑکی نہ دیں۔مزید انھوں نے اقلیتوں سے وعدہ کیا کہ وہ گونیگنڈلہ شہر میں اردو میڈیم جونیرکالج کا قیام کے علاوہ شادی خانہ اور جامع مسجد کی مرمت کیلئے حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ مدد فراہم کریں گے ۔ قبل ازیں رہنما ایجوکیشنل اینڈویلفیر سوسائٹی کے صدر ملا احمد حسین رہنما ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے اغراض و مقاصدکے تعلق سے تفصیلی روشنی ڈالی ۔انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ منڈل میں مقیم عوام کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ تمام سرکاری ملازمین کے کام کاج کا جائزہ لیتے رہیں ۔ اگر کوئی افسراپنے فرائض سے کوتاہی کرتا ہے تو فوری طور پر اعلیٰ حکام سے شکایت کریں ۔ سید خالد جوائنٹ ڈائرکٹر آف آندھر ا پردیش پرسیوکیوشن ۔اور ایم ایم ڈی یوسف صدر مائناریٹی ڈیولپمنٹ فورم نے احمد حسین کی جم کر تعریف کی۔ اور بتایا کہ اگر اس طرح کے نوجوان ہر منڈ ل میں اپنی سماج کو سدھارنے کا بیڑا اُٹھائیں تو یقینا ملک بے حد ترقی کریگا۔اس طبی کیمپ میں 500سے زائد مریضوں نے استفادہ کیا ۔ کیمپ میں ہر طرح کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کئے گئے۔ یونانی ادویات کے علاوہ ، انگریزی ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں ۔ اس کیمپ میں ڈاکٹر راما کوٹیشور ی ، ڈاکٹر نسیم پروین ، ڈاکٹر تلسی رانی، ڈاکٹر وینکٹیش ، ڈاکٹر ایس اے ایس قادری یونانی میڈیکل افسر، ڈاکٹر شبانہ اعظمی ،ڈاکٹر خلیل، ڈاکٹر زراق کے علاوہ پیرامیڈیکل اسٹاف خواجہ بی ،اور اندرماں نے اس میڈیکل میں مریضوں کا بھر تعاون کیا ۔ آخرمیں چنیا ، چیرمین چائلڈ ویلفیر سوسائٹی نے بھی بچوں کے حقوق کے متعلق بیان کیا۔ اس موقع پر اراکین رہنما ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی گونیگنڈلہ ، وائس پریسیڈنٹ منصور، سکریٹری محبوب، رکن ولی باشاہ ، رفیق، شفیع اور فخرالدین وغیرہ شریک رہے۔

TOPPOPULARRECENT