Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گووند پیٹ کو آپریٹیو سوسائٹی بینک میں 24 لاکھ روپئے کا غبن

گووند پیٹ کو آپریٹیو سوسائٹی بینک میں 24 لاکھ روپئے کا غبن

 

آرمور۔/12جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور منڈل گووند پیٹ دیہات میں کوآپریٹیو سوسائٹی بینک میں 24 لاکھ روپئے کے غبن کا واقعہ پیش آیا جہاں عہدیداروں کی مدد سے کو آپریٹیو سوسائٹی چیرمین مہیندر ریڈی نے روپئے نقلی دستاویزات پیش کرتے ہوئے اس سوسائٹی کے عہدیداران منیجر و دیگر کی مدد سے 24 لاکھ روپئے اپنے بینک کھاتہ میں جمع کرتے ہوئے ہڑپ کرلیئے اور بتایا جارہا ہے کہ عہدیداران بھی اس رقم میں سے اپنا حصہ حاصل کرچکے ہیں۔ ضلع کے عہدیدار اس گووند پیٹ سوسائٹی کا دورہ کرتے ہوئے مختلف ریکارڈ کی تنقیح کرنے کے بعد اس حقیقت کا پتہ چلا لیکن اس غبن کی گئی رقم کی بات کو باہر ظاہر نہ کرتے ہوئے سوسائٹی چیرمین کو نوٹس جاری کی جس پر چیرمین مہیندر ریڈی نے 21اپریل 2017 کو 4 لاکھ 23جون کو 4 لاکھ سوسائٹی کو ادا کردیئے اور وہ ابھی جملہ 16لاکھ روپئے ادا کرنے ہیں، اس 24لاکھ روپئے کے غبن کا پتہ اس وقت چلا جب ایک مقامی شخص نے قانون حق معلومات کے ذریعہ سوسائٹی کے متعلق تمام تفصیلات حاصل کی۔ بتایا جارہا ہے کہ سوسائٹی چیرمین کا تعلق برسر اقتدار پارٹی سے ہے اس لئے ان پر اور عہدیداروں پر فوری طور پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT