Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / گوٹیرس نے نسل پرستی کی مذمت کی

گوٹیرس نے نسل پرستی کی مذمت کی

اقوام متحدہ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے نسل پرستی، نفرت اور شدت پسندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے سماج میں زہر گھولنے کا کام کرتے ہیں۔امریکہ کی ریاست ورجینیا میں ایک ریالی میں سفید فام افراد کو سب سے بہتر ماننے والوں اور ان کی مخالفت کرنے والے مظاہرین کے مابین ہفتہ کو پرتشدد جھڑپ کے بعد مسٹر گوٹیرس نے نسل پرستی کی سخت مذمت کی ہے ۔انہوں نے کل ایک ٹویٹ کرکے کہا ‘ان برائیوں کے خلاف متحد ہونا چاہئے ۔ ہر وقت، ہر جگہ۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ورجینیا کے واقعہ کو بھیانک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نفرت، شدت پسندی اور تشدد کے بھیانک واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے ملک میں یہ ڈونالڈ ٹرمپ یا بارک اوباما کے وقت سے نہیں بلکہ طویل عرصہ سے جاری ہے ۔ امریکہ میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ اب قانون و انتظام کی صورتحال بحال کرنا اور بے قصور زندگیوں کی حفاظت کرنا اہم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT