Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / گوپال کرشن گاندھی کا انتخاب دانشمندانہ فیصلہ : تارا گاندھی

گوپال کرشن گاندھی کا انتخاب دانشمندانہ فیصلہ : تارا گاندھی

حیدرآباد۔/12جولائی، ( پی ٹی آئی ) گاندھی جی کی پوتری تارا گاندھی بھٹا چارجی نے آج کہا کہ ان کے بھائی گوپال کرشن گاندھی کو نائب صدر جمہوریہ عہدہ کیلئے نامزد کرنے 18 اپوزیشن جماعتوں کا متحدہ فیصلہ دانشمندانہ اور درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے اس لئے نہیں کہ گوپال کرشن گاندھی میرے بھائی ہیں بلکہ جس شعبہ میں بھی انہوں نے کام کیا غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے ایک موزوں امیدوار کا انتخاب کرنے پر تمام 18سیاسی جماعتوں کو مبارکباد دی۔ تارا گاندھی نے کہا کہ سیاست سے وہ ناواقف ہیں لیکن ان کا یہ موقف ہے کہ آج ملک کو گاندھی جیسے افراد کی ضرورت ہے۔

اے پی اسمبلی اورہائیکورٹ عمارت کے ڈیزائن کو قطعیت
امراوتی۔/12جولائی، ( پی ٹی آئی) آندھر اپردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی میں تعمیر کی جانے والی قانون ساز اسمبلی اور ہائی کورٹ عمارت کے ڈیزائن کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ حکومت آندھرا پردیش نے لندن کی فوسٹرس پلس پارٹنرس کا شہر کی ڈیزائننگ کیلئے ماسٹر آرکیٹکٹ کی حیثیت سے تقرر کیا ۔ فوسٹرس نے ہائی کورٹ عمارت کے لئے’ ہیرے ‘ اور اسمبلی کیلئے بدھ مت کی گنبد نما عبادتگاہ کے ڈیزائن کا انتخاب کیا جسے چیف منسٹرچندرا بابو نائیڈو نے منظوری دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT