Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / گوپی ناتھ منڈے کو کئی سیاسی قائدین اور ساتھیوں کا خراج

گوپی ناتھ منڈے کو کئی سیاسی قائدین اور ساتھیوں کا خراج

نئی دہلی 3 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر محمد حامد انصاری ‘ وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے بشمول کئی قائدین نے آج بی جے پی ہیڈ کوارٹرس کا دورہ کیا اور سڑک حادثہ کے بعد انتقال کرجانے والے مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ جیسے ہی مسٹر منڈے کی نعش کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس س

نئی دہلی 3 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر محمد حامد انصاری ‘ وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے بشمول کئی قائدین نے آج بی جے پی ہیڈ کوارٹرس کا دورہ کیا اور سڑک حادثہ کے بعد انتقال کرجانے والے مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ جیسے ہی مسٹر منڈے کی نعش کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس سے بی جے پی ہیڈ کوارٹرس لایا گیا مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں نے انہیںخراج پیش کیا اور افراد خاندان سے اظہار ہمدردی کیا ہے ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور سابق وزیراعظم و علیل بی جے پی لیڈر اٹل بہاری واجپائی کی جانب سے بھی ان کی نعش پر پھول چڑھائے گئے ۔ منڈے کی دختر رکن اسمبلی پرلی ( مہاراشٹرا ) پنکجا پالوے اور یشوشری بھی پارٹی آفس پر موجود تھیں۔ منڈے کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران شامل ہیں۔ وزیر اعظم مودی ‘ سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی اور کچھ دوسرے قائدین جب یہاں خراج عقیدت پیش کرنے پہونچے اور ان کی دختران کو پرسہ دیا تو وہ جذبات سے مغلوب ہوگئیں ۔ مسٹر مودی وہاں کچھ معلومات حاصل کرتے دیکھے گئے جبکہ پنکجا نے ان کے جواب دئے ۔

حامد انصاری اور مودی کے علاوہ جو دوسرے قائدین وہاں پہونچے ان میں بی جے پی سربراہ اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ‘ ان کے کابینی رفقا ارون جیٹلی ‘ وینکیا نائیڈو ‘ روی شنکر پرساد ‘ تھاور چند گہلوٹ ‘ نتن گڈکری ‘ سمرتی ایرانی ‘ اننت کمار ‘ رام ولاس پاسوان ( ایل جے پی ) اور دوسرے شامل ہیں۔ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بھی بی جے پی ہیڈ کوارٹرس پہونچ کر آنجہانی کو خراج پیش کیا ۔ ان کے ہمراہ چیف منسٹر اترکھنڈ مسٹر ہریش راوت بھی تھے ۔ آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت اور ان کے نائب بھیا جی جوشی ‘ ترجمان رام مادھو اور وی ایچ پی سربراہ اشوک سنگھل نے بھی بی جے پی دفتر پہونچ کر آنجہانی کو خراج پیش کیا ۔ ان کی نعش کو ایک کانچ کے تابوت میں رکھ کر پھولوں سے سجاکر پارٹی دفتر میں رکھا گیا تھا ۔ راجستھان کی چیف منسٹر وسندھرا راجے سندھیا کے علاوہ بی جے پی قائدین مرلی منوہر جوشی ‘ سمترا مہاجن ‘ وجئے گوئل ‘ رمیش پوکھریال اور دوسروں نے بھی انہیں خراج پیش کیا ۔ جنتادل یو کے سربراہ شرد یادو نے بھی پارٹی آفس پہونچ کر انہیں خراج پیش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT