Tuesday , October 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / گوپی نے ایشین مراتھن چمپین شپ گولڈ جیت لیا

گوپی نے ایشین مراتھن چمپین شپ گولڈ جیت لیا

ڈونگ گوان(چین)۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گوپی تھونا کل ایشیائی مراتھن چمپین شپ کامیابی حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے جب انہوں نے اس باوقار دوڑ کے 16 ویں ایڈیشن میں چوٹی سَر کرلی۔ تھونا کل 2 گھنٹے15 منٹ اور 48 سیکنڈس میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ازبیکستان کے آندرے پیٹروف کو 2:15:51 میں سلور میڈل حاصل ہوا۔ منگولیا کے بیامبالیف تیسونر آؤدان کو 2:16:14 میں برونز حاصل ہوا۔ کیرالا کے وریا تاڈ ضلع سے تعلق رکھنے والے گوپی تھوناکل نے اس سال 2:15:37 میں نئی دہلی مراتھن جیتا تھا۔ اگست میں منعقدہ لندن ورلڈ چمپین شپس میں انہیں 28 واں مقام حاصل ہوا تھا۔ گزشتہ سال منعقدہ ریو اولمپکس میں اپنی بہترین شخصی ریکارڈ 2:15:25 کے ساتھ 25 ویں مقام پر رہے۔ گوپی تھوناکل پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’مجھے اپنے ملک کے لئے گولڈ میڈل جیتنے پر فخر ہے۔ اس چمپین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والا پہلا ہندوستان ہونے پر بھی مجھے فخر ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT