Saturday , April 21 2018
Home / ہندوستان / گوڈسے کی تقدیس پر مبنی ڈرامے پر بنارس یونیورسٹی کا امتناع

گوڈسے کی تقدیس پر مبنی ڈرامے پر بنارس یونیورسٹی کا امتناع

وارناسی ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنارس ہندو یونیورسٹی نے ایک ڈرامہ کی اجازت نہیں دی جس میں گاندھی جی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کو تقدیس عطا کی جارہی تھی اور مہاتما گاندھی کی توہین کی جارہی تھی جنہیں گوڈسے نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ یہ ڈرامہ سالانہ تہذیبی میلے میں اسٹیج پر پیش کیا جانے والا تھا۔ پولیس میں درخواست کی گئی ہیکہ ڈرامہ تیار کرنے والوں پر غداری کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے۔ حال ہی میں سالانہ تہذیبی پروگرام کیلئے ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہیکہ انتظامی عہدیداروں کو اس ڈرامے میں شرکت کرنے والوںکے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ ڈرامے میں ایک کردار پانچ منٹ تک اکیلا خطاب کرتا ہے جس میں گاندھی جی کے قاتل گوڈسے کو ایک مقدس شخصیت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے عہدیداروں نے یہ ڈرامہ پیش کرنے کی اجازت نہیں دی۔ تحقیقاتی کمیٹی کا ادعا ہیکہ اگر یہ ڈرامہ پیش کیا جائے تو منتظمین اور ججس کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT