Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / گوڈسے کے مجسموں کی تنصیب سے قومی توہین۔ PMK

گوڈسے کے مجسموں کی تنصیب سے قومی توہین۔ PMK

ہندو مہا سبھا کی شر انگیزی کو قابو میں رکھنے کا مطالبہ

ہندو مہا سبھا کی شر انگیزی کو قابو میں رکھنے کا مطالبہ
چینائی۔/26ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) این ڈی اے کی حلیف پی ایم کے نے آج اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں ناتھو رام گوڈسے کے مجسموں کی تنصیب کے مطالبہ کو قومی توہین قرار دیا ہے اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے گذارش کی ہے کہ اس طرح کی کوششوں کو ناکام بنادیاجائے۔ پی ایم کے بانی ایس رام داس نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ اگر گوڈسے کے مجسمے نصب کئے گئے تو اس سے بڑھ کر قومی توہین نہیں ہوسکتی کیونکہ وہ مہاتما گاندھی کا قاتل تھا۔انہوں نے تاملناڈو میں کل منعقدہ اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے اجلاس کا تذکرہ کیا جس میں گوڈسے کے مجسموں کی تنصیب کیلئے ایک قرارداد منظور کی گئی تھی اور کہا کہ یہ تجویز انتہائی خطرناک ہے۔

TOPPOPULARRECENT