Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / گوڈسے کے نام کی تختی نصب کرنے پر کنٹراکٹر گرفتار

گوڈسے کے نام کی تختی نصب کرنے پر کنٹراکٹر گرفتار

جئے پور 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک 45 سالہ کنٹراکٹر کو آج اِس لئے گرفتار کرلیا گیا کہ اُس نے راجستھان کے الوار شہر میں مبینہ طور پر نوتعمیر شدہ فلائی اوور پر ایسی تختی نصب کرائی جو مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے سے موسوم ہے۔ فلیکس کی تختی پر ’’راشٹروادی ناتھو رام گوڈسے پُل‘‘ (قوم پرست ناتھو رام گوڈسے بریج) تحریر پایا گیا جو ا

جئے پور 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک 45 سالہ کنٹراکٹر کو آج اِس لئے گرفتار کرلیا گیا کہ اُس نے راجستھان کے الوار شہر میں مبینہ طور پر نوتعمیر شدہ فلائی اوور پر ایسی تختی نصب کرائی جو مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے سے موسوم ہے۔ فلیکس کی تختی پر ’’راشٹروادی ناتھو رام گوڈسے پُل‘‘ (قوم پرست ناتھو رام گوڈسے بریج) تحریر پایا گیا جو الوار میں بھگت سنگھ سرکل سے اگرسین سرکل کو جوڑنے والے فلائی اوور پر لگائی گئی جس پر حکام نے فوری حرکت میں آتے ہوئے اُسے نکال دیا۔ پولیس نے کہاکہ ملزم نیرج کمار شرما نے یہ تختی پرنٹنگ پریس میں تیار کرائی اور اُسے نوتعمیر شدہ فلائی اوور پر منگل کو نصب کرایا تھا۔ ایس پی الوار وکاس کمار نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ اُسے کل رات حراست میں لیا گیا اور آج قانون انسداد بدنمائی املاک اور آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی نے کہاکہ شرما محکمہ برقی سے وابستہ کنٹراکٹر ہے اور اُس کا فلائی اوور کی تعمیر میں کوئی رول نہیں رہا۔ فلائی اوور پر گوڈسے کا نام تحریر کرانے کا مقصد کیا ہے؟ واضح نہیں ہوا اور تفتیش جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT