Monday , May 28 2018
Home / شہر کی خبریں / گوکل چاٹ اور لمبنی پارک دھماکوں کے ملزمین عدالت میں پیش

گوکل چاٹ اور لمبنی پارک دھماکوں کے ملزمین عدالت میں پیش

حیدرآباد۔/17مئی، ( سیاست نیوز) گوکل چارٹ، لمبنی پارک جڑواں بم دھماکوں کیس کے ملزمین کو سکندرآباد کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔کورٹ کو گرمائی تعطیلات کے سبب سکندرآباد کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ بم دھماکے کیس کی سماعت تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور آئندہ دنوں اس کیس کا فیصلہ متوقع ہے۔ انڈین مجاہدین کے مبینہ پانچ ارکان کو سکندرآباد کورٹ میں سخت سیکورٹی کے درمیان لایا گیا اور عدالت میں پیش کرنے کے بعد انہیں جیل منتقل کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT