Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / گوگل نے مھاشویتا دیوی کے اعزاز میں ڈوڈل بنایا

گوگل نے مھاشویتا دیوی کے اعزاز میں ڈوڈل بنایا

نئی دہلی، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پچھڑوں اور غریبوں کے حق کے لئے لڑنے والی ادیبہ مھاشویتا دیوی کی سالگرہ پر گوگل نے انہیں ڈوڈل کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ مھاشویتا دیوی نے پوری زندگی لکھنے کے ساتھ خواتین، دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی رہیں۔گوگل کی طرف سے پیش ڈوڈل میں بنگالی انداز میں ساڑی پہنے مھاشویتا دیوی کچھ لکھتی نظر آ رہی ہیں۔ ڈوڈل میں ان کے پیچھے مختلف تہذیب، ثقافت، زبان کے پس منظرمیں لوگوں کا چہرہ نظر آ رہا ہے ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ مھاشویتا دیوی نہ صرف اپنی تحریر میں بلکہ عملی زندگی میں بھی پوری طرح سماج کے ہر طبقے کے لئے جدوجہد کرتی رہیں۔مھاشویتا دیوی کی پیدائش 14 جنوری 1926 کو غیر منقسم ہندوستان کے ڈھاکہ میں ہوئی تھی۔ مھاشویتا دیوی نے 1936 سے 1938 تک شانتی نکتین میں تعلیم حاصل کی تھی۔ انہیں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ، گیان پیٹھ ایوارڈ اور رومن میگسی سے ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT