Wednesday , August 15 2018
Home / ہندوستان / گوگل ‘ کسی استاد کا متبادل نہیں ہوسکتا ‘ نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو

گوگل ‘ کسی استاد کا متبادل نہیں ہوسکتا ‘ نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو

وشاکھاپٹنم 10 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ گوگل کبھی گرو (ٹیچر ) کا متبادل نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے اساتذہ اور تعلیم کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ یونیورسٹیز میں بے چینی پیدا کرنے والے غیر سماجی عناصر کے اثر میں نہ آئیں۔ وینکیا نائیڈو نے یہاں آندھرا یونیورسٹی طلبائے قدیم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ گوگل کسی گرو ( ٹیچر ) کامتبادل نہیں ہوسکتا ۔ ایک ٹیچر نہ صرف تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ وہ فہم و فراست بھی عطا کرتا ہے ۔ گوگل ایک انتہائی مقبول سرچ انجن ہے جو عوام کے سوالات کے جواب دیتا ہے ۔ نائب صدر جمہوریہ خود آندھرا یونیورسٹی کے قدیم طالب علم ہیں۔ انہوں نے یہاں یونیورسٹی کے کالج آف لا کے کمرہ جماعت میں کچھ وقت بھی گذارا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ طبقات جامعات میں بے چینی پیدا کر رہے ہیں اور طلبا کو ان سے دور رہنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT