Wednesday , December 19 2018

گوگل کی غلطی،کھلاڑیوں کو 15 ہزار انڈے

سیول۔10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) گوگل ٹرانسلیٹر نے کسی بھی زبان میں ترجمہ کرنا آسان تو بنا دیا ہے لیکن کبھی کبھی یہ آسانی بہت بھاری بھی پڑ سکتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ناروے کی اولمپک ٹیم کے ساتھ بھی ہوا۔ناروے کی اولمپک ٹیم کے کھلاڑی جنوبی کوریا میں جاری سرمائی اولمپکس میں زیادہ سے زیادہ میڈل جیتنے کے لئے کچھ اضافی پروٹین کے خواہش مند تھے۔ ٹیم نے گوگل ٹرانسلیٹر کی مدد ۃلے کر پندرہ ہزار انڈے خرید لئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اولمپک ٹیم نے سوچا کہ کھلاڑیوں کو ناشتے میں زیادہ انڈے کھانے چاہئے تاکہ انہیں اضافی پروٹین مل سکے۔ یہ سوچتے ہوئے ٹیم نے پندرہ سو انڈے آرڈر کرنا چاہا اور آرڈر چونکہ مقامی زبان یعنی کورین میں کرنا تھا تو انہوں نے گوگل ٹرانسلیٹر کا سہارا لیا۔ اپنا مطلوبہ جملہ ترجمہ کیا اور انڈے آرڈر کر دیے۔ناروے ٹیم کے باورچی اس وقت حیران رہ گئے جب ان کے پاس کئی ہزاروں انڈے پہنچا دیے گئے۔ناروے ٹیم کے شیف ٹورے اویربو نے کہا کہ ایسا غلط ترجمے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ٹیم کے ہیڈ شیف سے پوچھا گیا کہ اب وہ اضافی انڈوں کا کیا کریں گے تو انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے انہیں کھایا جائے گا، یا پھر انہیں واپس بھی کیا جا سکتا ہے، فی الحال مجھے کچھ معلوم نہیں، لیکن یہ کوئی ایسا بڑا مسئلہ بھی نہیں ہے۔ناروے کی سرمائی اولمپک میں شامل ٹیم میں 121 ایتھلیٹس اور عہدیدار شامل ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT