Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / گوگوئی کو وزیراعظم کے جلسہ کے مقام کو جانے سے روک دیا گیا

گوگوئی کو وزیراعظم کے جلسہ کے مقام کو جانے سے روک دیا گیا

گوہاٹی 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی کو آج ضلع ٹنسوکیا میں دھولا ۔ سادیا برج کے دورے سے روک دیا گیا جس کا افتتاح جمع کو وزیراعظم نریندر مودی کرنے والے ہیں۔ بتایا گیا کہ سابق چیف منسٹر کو سکیورٹی وجوہات کی بناء دورے سے روکا گیا۔ یہ برج کا مقام جہاں 2011 ء میں تعمیر شروع کی گئی تھی جب مرکز اور ریاست دونوں جگہ کانگریس اقتدار میں تھی۔ اُسے اسپیشل پروٹیکشن گروپ نے 26 مئی کو وزیراعظم کے دورے کے سلسلہ میں اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے۔ اُنھوں نے لاء اینڈ آرڈر مسائل کی بناء وہاں گوگوئی کو جانے سے روک دیا۔ گوگوئی نے سوال اُٹھایا کہ کیا میں دہشت گرد ہوں؟ کیا میں قانون شکنی کروں گا؟ وہ کیوں مجھے اِس برج کا دورے کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ گوگوئی کو زیڈ پلس سکیورٹی حاصل ہے۔ اِس برج کے افتتاح سے اروناچل پردیش اور آسام کے عوام کو کافی فائدہ ہوگا۔ یہ 9.16 کیلو میٹر طویل ہے جسے ملک کا طویل ترین برج قرار دیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT