Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / گوہاٹی ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ دھماکو آلہ دستیاب

گوہاٹی ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ دھماکو آلہ دستیاب

گوہاٹی ۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک شئے جس پر ترقی یافتہ دھماکو آلہ ہونے کا شبہ ہے سلچار جانے والے پارسل سے گوہاٹی ریلوے اسٹیشن پر ضبط کرکے تباہ کردیا گیا ۔ ڈیوٹی پر تعینات ایک ہوم گارڈ نے ریلوے میل سرویس کے علاقہ میںپلیٹ فارم نمبر 1 پر کسی چیز کے ٹک ٹک کرنے کی آواز 9.45 بجے دن سنی تھی جو ایک پارسل سے آرہی تھی ۔ اس نے ریلوے پولیس کو اس کی فوری اطلاع دی ۔ سی آر پی نے مقامی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد انسداد بم اسکواڈ مقام واردات پر پہونچ گیا ۔ پارسل کو ایک الگ تھلگ مقام پر منتقل کرنے کے بعد محفوظ انداز میں اسے تباہ کردیا ۔ ڈی جی پی مکیش سہائے نے کہا کہ فوری طور پر نہیں معلوم ہوتا کہ یہ پارسل جس میں بم تھا یا پھر کسی عسکریت پسند تنظیم کا اس کے پس پردہ ہاتھ تھا ۔

TOPPOPULARRECENT