Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / گوہاٹی سے سیمی فائنل کولکتہ منتقل

گوہاٹی سے سیمی فائنل کولکتہ منتقل

نئی دہلی ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برازیل اور انگلینڈ کے درمیان منعقد شدنی فیفاانڈر 17 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل گوہاٹی سے کولکتہ منتقل کردیا گیا ہے کیونکہ گوہاٹی میں میدان فٹبال کیلئے موزوں نہیں ہے۔ آسام کے دارالحکومت گوہاٹی کے اندراگاندھی اسٹیڈیم میں 25 اکٹوبر کو برازیل اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل کھیلا جانا تھا، لیکن اب یہاں کے میدان کی ناقص حالت کی وجہ سے اسے کولکتہ منتقل کردیا گیا ہے۔ فیفا نے اپنے بیان میں کہا کہ کولکتہ کے ویویکانندا یوبا بھارتی کریننگن میں یہ مقابلہ ہندوستانی معیار وقت کے مطابق 5 بجے ہی کھیلا جائے گی۔ برازیل اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ہی گوہاٹی پہنچ چکی تھی لیکن یہاں کوارٹر فائنل مقابلہ کے بعد میدان کی حالت خراب ہوئی ہے جس کے باعث یہاں سیمی فائنل کا انعقاد ممکن نہیں اور اب سیمی فائنل کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT