Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / گوہاٹی ۔ ڈھاکہ بس سرویس شروع کرنے کا منصوبہ

گوہاٹی ۔ ڈھاکہ بس سرویس شروع کرنے کا منصوبہ

نئی دہلی 6 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال کو بس سرویس شروع کرنے کے فوری بعد ہندوستان کی جانب سے گوہاٹی سے ڈھاکہ کیلئے باقاعدہ بس سرویس شروع کرنے کے امکان کا جائزہ لیا جائیگا کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت آسام میں گوہاٹی سے براہ شیلانگ ( م

نئی دہلی 6 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال کو بس سرویس شروع کرنے کے فوری بعد ہندوستان کی جانب سے گوہاٹی سے ڈھاکہ کیلئے باقاعدہ بس سرویس شروع کرنے کے امکان کا جائزہ لیا جائیگا کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت آسام میں گوہاٹی سے براہ شیلانگ ( میگھالیہ ) ڈھاکہ کیلئے باقاعدہ مسافر بس سرویس شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس سفر کے راستوں کا جائزہ لینے اور انہیں قطعیت دینے کیلئے ایک مشترکہ ٹکنیکل سروے / ٹرائیل رن 10 اور 11 ڈسمبر کو گوہاٹی سے ڈھاکہ کیلئے ہوگا ۔ یہ بس گوہاٹی سے براہ شیلانگ ڈھاکہ کیلئے چلائی جائیگی ۔ ڈھاکہ کیلئے مغربی بنگال میں کولکتہ سے اور تریپورہ میں اگرتلہ سے چلائی جانے والی دو بسوں کے علاوہ ہوگی ۔ کہا گیا ہے کہ ٹرائیل رن اور روٹ سروے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے وفود کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا جائیگا جس میں راستے کے حالات اور دوسرے فنی امور کا جائزہ لیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے وفود امکان ہے کہ باقاعدہ بس خدمات کے تعلق سے جلد اپنی رپورٹس پیش کردینگے ۔ بیان کے بموجب بنگلہ دیش کے ساتھ گوہاٹی اور شیلانگ سے بس سرویس شروع کرنے کے تعلق سے بات چیت گذشتہ کئی ماہ سے جاری تھی ۔ بیان کے بموجب مجوزہ بس سرویس کے ذریعہ 500 کیلومیٹر کا فاصلہ طئے کیا جائیگا اور یہ بس گوہاٹی سے ہوتے ہوئے شیلانگ ۔ ڈاؤکی ( میگھالیہ ) تمابل ( بنگلہ دیش ) ۔ سلہٹ ۔ ڈھاکہ روٹ اختیار کریگی ۔ واضح رہے کہ روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے حال ہی میں دہلی سے نیپال کیلئے بس سرویس کا آغاز کیا تھا ۔ یہ سرویس 25 نومبر سے شروع ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT