Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / گٹکھا بنانے والی کمپنی میں دھاوا ، تین افراد گرفتار

گٹکھا بنانے والی کمپنی میں دھاوا ، تین افراد گرفتار

شمس آباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : شمس آباد ایس او ٹی ٹیم نے راجندر نگر پولیس حدود میں ایک کمپنی میں دھاوا کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے گٹکھا بنانے والے تمام اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد سلیمان 33 سالہ ، محمد اکبر 48 سالہ اور محمد یونس 37 سالہ راجندر نگر کے علاقہ میں گٹکھا تیار کر کے فروخت کررہے تھے ۔ ایک اطلاع پر شمس آباد زون ایس او ٹی ٹیم نے کمپنی میں دھاوا کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے بارہ ہزار نقد رقم ، تین سیل فونس ، دو عدد گٹکھا بنانے والی مشین ، سات سو کیلو گٹکھا پیپر ریل ، دو عدد سیونگ مشین ، 53 بنڈل گٹکھا پیاکٹس ، چالیس کیلو بنڈل کورس ، تین عدد کیمیکل باٹلس ، تمباکو ، چھالیہ ، کتھا ، چونا وغیرہ کو ضبط کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT