Tuesday , February 20 2018
Home / جرائم و حادثات / گٹکھا ڈیلرس کے خلاف کارروائی ، چھ لاکھ مالیتی گٹکھا ضبط

گٹکھا ڈیلرس کے خلاف کارروائی ، چھ لاکھ مالیتی گٹکھا ضبط

بیگم بازار کا ڈیلر مفرور ، ڈی سی پی ٹاسک فورس کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /27 نومبر ( سیاست نیوز ) دونوں شہروں میں ممنوعہ گھٹکے کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ٹاسک فورس پولیس نے اس کاروبار میں ملوث کاروباریوں اور دیگر ڈیلرس کو گرفتار کرتے ہوئے چھ لاکھ مالیاتی گھٹکہ برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر رادھا کشن راؤ نے بتایا کہ ٹاسک فورس نے ایس آر نگر علاقہ میں ساگر ٹورس اینڈ ٹراویلس پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں کے پراپرائٹر محمد جاوید الدین کے علاوہ دیگر پانچ سب ڈیلرس بھوما رام ، وکاس کمار ، ٹی سمپت راؤ ، ایم راگھاویندر اور سریندر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گھٹکے کو ممنوعہ قرار دینے کے باوجود بھی مذکورہ افراد بڑے پیمانے پر گھٹکہ کے کاروبار میں ملوث ہو رہے تھے اور اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس نے ایس آر نگر ، جوبلی ہلز اور صنعت نگر علاقوں میں بیک وقت دھاوے کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گھٹکا جس کی قیمت 6 لاکھ بتائی جاتی ہے کو برآمد کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ بیگم بازار کے بالاجی ٹریڈرس کے مالک پرشوتم ہنوز مفرور ہے اور اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ ٹاسک فورس نے گرفتار شدہ افراد کو متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT