Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / گٹکھا کا ذخیرہ بے نقاب ایک شخص گرفتار

گٹکھا کا ذخیرہ بے نقاب ایک شخص گرفتار

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) اسپیشل ایویشن ٹیم رچہ کنڈہ نے ممنوعہ گٹکھا کے ذخیرہ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں ممنوعہ نشیلی اور انسانی صحت کیلئے خطرناک اشیاء کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایس او ٹی نے آج اپل پولیس حدود کے رامنتاپور گوکھلے نگر میں کارروائی کرتے ہوئے 28 سالہ ناچارم سریکانت نامی شخص کو گرفتار کرلیا ۔ جس نے ایک مقام پر گھٹکا کے ذخیرہ رکھ دیا تھا اور زائد قیمت میں اس ممنوعہ اشیاء کو فروخت کر رہا تھا ۔ ایس او ٹی نے اطلاع کے ساتھ ہی دھاوا کرتے ہوئے اس شخص کے قبضہ سے تقریباً 8 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا اور 2 ہزار روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ ایس او ٹی نے مزید تحقیقات کیلئے گرفتار شخص کو اپل پولیس کے حوالے کردیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT