Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / گٹکھا کی فروخت ‘ ہوم گارڈ گرفتار

گٹکھا کی فروخت ‘ ہوم گارڈ گرفتار

حیدرآباد۔ 9 جولائی (سیاست نیوز) غیرقانونی طور پر گٹکھا فروخت کرنے کے الزام میں صنعت نگر پولیس نے ایک ہوم گارڈ کو گرفتار کرلیا۔ 40 سالہ ہوم گارڈ نرسمہا جو گوپال پورم پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہے، آج صبح اپنی موٹر سائیکل پر گٹکھوں کا ایک بیاگ لے جارہا تھا کہ صنعت نگر پولیس کی ایک پٹرولنگ پارٹی نے اسے روک کر اس کی تلاشی لی جس میں اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں گٹکھا برآمد ہوا۔ نرسمہا کو فوری صنعت نگر پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ جس کے دوران ہوم گارڈ نے پولیس کو بتایا کہ وہ گٹکھا کو ہول سیل میں فروخت کرنے کیلئے حاصل کیا تھا۔ انسپکٹر صنعت نگر ای وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ نرسمہا اور اس کی بیوی اپنے مکان سے چھوٹی سی دوکان چلاتی ہے اور یہ گٹکھا کو فروخت کرنے کی غرض سے حاصل کیا تھا۔ پولیس نے ہوم گارڈ کے قبضہ سے بھاری مقدار میں گٹکھا برآمد کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT