Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / گپٹل کے 30 گیندوں میں 93* رنز‘سری لنکا کو ایک اور شرمناک شکست

گپٹل کے 30 گیندوں میں 93* رنز‘سری لنکا کو ایک اور شرمناک شکست

کرائسٹ چرچ۔28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )میزبان مارٹن گپٹل نے پہلی ہی گیند پر ملنے والے موقع کا پورا فائدہ اٹھاتے نہ صرف نیوزی لینڈ کے لئے تیز ترین نصف سنچری کا کپتان برنڈن مکالم کا ریکارڈ توڑدیا بلکہ ایک موقع پر وہ ونڈے کی تیز ترین نصف سنچری اور سنچری کے افریقی بیٹسمین اے بی ڈی ویلیرس کے ریکارڈس کے لئے بھی خطرہ کی گھنٹی بجادی تھی لیکن وہ عالمی کرکٹ کے لئے کوئی ریکارڈ نہ بناسکا ۔  نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 مقابلوں کی سیریز کے دوسرے ونڈے میں مارٹن گپٹل کی برق رفتار نصف سنچری کی بدولت 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں2-0  کی برتری حاصل کرلی۔ سری لنکا کے کپتان اینجیلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پوری ٹیم میزبان بولروں  کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 117 رنز پر آؤٹ ہو کر میزبان ٹیم کو جیت کے لئے انتہائی آسان نشانہ دیا۔ سری لنکا کی جانب سے کولاسیکرا 19 رنز بنا کر سرفہرست رہے جبکہ دانوشکا گناتھیلاکا اور کپتان میتھیوز فی کس 17 رنز بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے سری لنکا کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مچل مک کلیناگھن نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ  ڈوگ بریسویل اور ایش سودھی فی کس  ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔نیوزی لینڈ نے آسان نشانہ کو مارٹن گپٹل کے جارحانہ 30 گیندوں پر 93 رنز کی مدد سے بغیر کسی نقصان کے 9ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ٹام لیتھم 17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ مارٹن گپٹل نے نیوزی لینڈ کی جانب سے تیزترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا ان کی جارحانہ اننگز میں 8 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ مارٹن گپٹل کو بہترین کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سیریز کا تیسرا میچ 31 دسمبر کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT