Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / گچی باؤلی میں گاڑی نے دو خواتین کو روند ڈالا

گچی باؤلی میں گاڑی نے دو خواتین کو روند ڈالا

حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (سیاست نیوز) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک گاڑی نے دو خواتین کو روند دیا۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں یہ ہولناک حادثہ پیش آیا۔ رائے درگم پولیس کے مطابق اس حادثہ میں 55 سالہ سروجماں اور 40 سالہ بھاگیہ اماں ساکنان بورا بنڈہ برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ یہ خواتین گچی باؤلی کے علاقہ میں واقع فٹ اوور برج کے قریب سے گذر رہی تھیں کہ تیز رفتاری ٹاٹا وینگر گاڑی نے انہیں روند دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT