Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / گچی باؤلی میں ہوٹل کی لفٹ سے گر کر ایک شخص ہلاک

گچی باؤلی میں ہوٹل کی لفٹ سے گر کر ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ 13 فبروری (سیاست نیوز) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک شخص لفٹ سے مشتبہ طور پر گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ کے پی سائی ناتھ جو پیشہ سے ہوٹلوں میں مٹن سپلائی کرتا تھا۔ گڈی ملکاپور مہدی پٹنم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ کل یہ شخص گچی باؤلی کے علاقہ میں واقع ایک ہوٹل گیا تھا اور سامان کی سپلائی کے بعد وہ ایک لفٹ میں مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT