Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / گچی باؤلی میں جلیٹن اسٹک دھماکہ، 2 زخمی

گچی باؤلی میں جلیٹن اسٹک دھماکہ، 2 زخمی

حیدرآباد 13 جولائی (سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ گچی باؤلی نانک رام گوڑہ میں پیش آئے جلیٹن اسٹکس کے ایک طاقتور دھماکہ میں دو مزدور شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ آج شام اُس وقت پیش آیا جب دھماکو اشیاء کو زیرتعمیر عمارت سے دوسری جگہ منتقل کی جارہی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پپل گوڑہ فینانشیل ڈسٹرکٹ میں اِس دھماکہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مادھاپور مسٹر وینکٹیشور راؤ فوری جائے حادثہ پر پہونچ گئے اور دھماکے کی وجہ کا پتہ لگانے کی کوشش کی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ زیرتعمیر سائیٹ پر دھماکہ کرنے کیلئے کوئی پیشگی اجازت نہیں لی گئی تھی۔ پولیس کے علاوہ سائبرآباد کی کلوز ٹیموں نے جائے حادثہ کا محاصرہ کرلیا اور وہاں سے اہم شواہد اکٹھا کئے۔ دھماکہ کی وجہ سے پتھر بھی دور تک جاگرے اور اِس کی آواز جوبلی ہلز علاقہ تک سنائی دی۔ اِس دھماکہ میں دو مزدور 27 سالہ ٹی نریش اور 25 پی رمیش ساکن شنکر پلی شدید زخمی ہوگئے جنھیں علاج کے لئے فوری کانٹیننٹل ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT