Friday , April 27 2018
Home / ہندوستان / گڈکری نے ایتھنول سے چلنے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا

گڈکری نے ایتھنول سے چلنے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا

نئی دہلی ،31جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے متبادل ایندھن سے چلنے والی دوپہیہ اور تین پہیہ والی گاڑیوں کا آج معائنہ کیا ۔مسٹر گڈکری نے اپنی رہائش گاہ پر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ متبادل ایندھن سے چلنے والی موٹر سائیکل اور تین پہیہ گاڑیوں کا معائنہ کیا ۔یہ گاڑیاں اتھنال اور دیگر متبادل ایندھن سے چلائی جائیں گی۔یہ گاڑیاں بزاز کمپنی نے بنائی ہیں ۔متابادل ایندھن سے چلائی جانے والی گاڑیاں ابھی باقاعدہ طور پر لانچ نہیں ہوئی ہیں ۔مسٹر گڈکری نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں اتھنال کو متبادل ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کے بارے میں تفصیلی بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل پر انحصار کم کرنے اور مستقبل کی توانائی کی شکل میں اتھنال کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT