Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / گڈکری کے خلاف شیوسینا کوئی ’’نقلی ‘‘آزاد امیدوار کھڑا نہیں کرے گی: ادھو

گڈکری کے خلاف شیوسینا کوئی ’’نقلی ‘‘آزاد امیدوار کھڑا نہیں کرے گی: ادھو

ممبئی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر شیوسنا ادھو ٹھاکرے نے آج ان رپورٹس کی تردید کی جہاں یہ کہا جارہا تھا کہ شیوسینا سابق بی جے پی صدر نتن گڈکری کے خلاف ایک نقلی آزاد امیدوار کھڑا کرے گی جو ناگپور سے اپنا پہلا لوک سبھا انتخاب لڑیں گے۔مضافاتی علاقہ باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ ’’ماتوشری‘‘ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہ

ممبئی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر شیوسنا ادھو ٹھاکرے نے آج ان رپورٹس کی تردید کی جہاں یہ کہا جارہا تھا کہ شیوسینا سابق بی جے پی صدر نتن گڈکری کے خلاف ایک نقلی آزاد امیدوار کھڑا کرے گی جو ناگپور سے اپنا پہلا لوک سبھا انتخاب لڑیں گے۔مضافاتی علاقہ باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ ’’ماتوشری‘‘ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے گڈکری پر اپنے موقف کا پہلے ہی اظہار کردیا ہے۔

جب بھی کچھ غلط ہوگا ہم گڈکری کو سرزنش کریں گے لیکن انتخابات کے دوران ہم انہیں (گڈکری) دھوکہ نہیں دیں گے۔ ادھو ٹھاکرے سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ آیا وہ گڈکری کے خلاف کسی نقلی آزاد امیدوار کو میدان میں اتارنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کا انہوں نے مندرجہ بالا جواب دیا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ گڈکری کی ایم این ایس سے حالیہ بڑھتی ہوئی

قربتوں نے بھی شیوسینا کو بدظن کیا تھا جس نے بی جے پی پر بھی تنقید کرنے میں کوئی تامل نہیں کیا اور یہ تک کہہ دیا کہ وہ (بی جے پی) اپنا اتحادی دھرم نبھائے۔ انہوں نے ادعا کیا کہ دونوں حلیف جماعتوں میں کسی بھی نوعیت کی کوئی غلط فہمی نہیں ہے اور یہ بھی کہا کہ وہ (شیوسینا) گڈکری کی پیٹھ میں خنجر نہیں گھونپے گی یعنی پارٹی انہیں دھوکہ دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ۔ صحافیوں کو انہوں نے بتایا کہ دھوکہ دینا کبھی بھی شیوسینا کی پالیسی نہیں رہی ۔ میں نے جب جب گڈکری کا راج ٹھاکرے سے ملاقات کرنا پسند نہیں کیا ، اس کا برملا اظہار کردیا ۔ اب جبکہ شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے تو ہم نہیں چاہتے کہ اس میں کوئی خرابی پیدا ہو۔

TOPPOPULARRECENT