Tuesday , October 16 2018
Home / ہندوستان / گڈ گورننس کا دعویٰ کرنے والی حکومت خواب غفلت کا شکار:تیجسوی

گڈ گورننس کا دعویٰ کرنے والی حکومت خواب غفلت کا شکار:تیجسوی

پٹنہ، 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرتیجسوی یادو نے ریاست میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ کے معاملہ پر نتیش حکومت پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ گڈ گورننس والی حکومت میں ہر دن لوٹ، اغوا، عصمت دری اور قتل کے واقعات ہو رہے ہیں لیکن حکومت کمبل اوڑھ کر سو رہی ہے ۔ریاست میں ‘ نیائے یاترا’ پر نکلے مسٹر یادو نے ٹو ئٹر کے ذریعہ ایک بار پھر وزیر اعلی نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے لکھا”بھاگلپور میں جج پر حملہ، نوادہ میں سابق اسمبلی اسپیکر پر جان لیوا حملہ۔بہار میں ہر دن ہزاروں لوٹ، اغوا، عصمت دری اور قتل کے واقعات لیکن گڈ گورننس والی حکومت کالا کمبل اوڑھ کر سوئی ہوئی ہے۔ ان کی توجہ صرف گھپلوں اور آرسی پیٹیکس کے ذریعہ کالا دھن جمع کرنے پر ہے ۔ ٹویٹر پر مسٹر یادو نے موجودہ وقت میں کسانوں، نوجوانوں اور مزدوروں کے اہم مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا، موجودہ سیاسی منظر نامہ میں ذات پات پر بے تکی بات چیت اور الزام تراشیوں میں کسانوں، نوجوانوں، مزدوروں اور غریبوں کے اہم مسائل کو دبایا دیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT