Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گڑمبہ سے پاک تلنگانہ کے قیام کیلئے حکومت کی امداد

گڑمبہ سے پاک تلنگانہ کے قیام کیلئے حکومت کی امداد

کلواکرتی /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم ایل سی نے 2 لاکھ کی رقم سے قائم کرانہ شاپ کا افتتاح عمل میں لایا ۔ کلواکرتی منڈل کے تمراس پلی میں آج ایم ایل سی نے ایک کرانہ شاپ کا افتتاح عمل میں لایا واضح ہوکہ ریاستی حکومت کی جانب سے گڑمبے سے پاک تلنگانہ کے قیام کیلئے کئے جارہے اقدامات کے تحت آج یہاں پر ایک اس کاروباری شخص کو حکومت کی جانب سے دو لاکھ کی امداد عطا کرتے ہوئے گڑمبے کے کاروبار کو ترک کرتے ہوئے دیگر کاروبار کیلئے مدد کی جاری ہے ۔ اسی کی ایک کڑی کے طور پر آج یہاں ایک شخص کو دی گئی رقم سے انہوں نے کرانہ شاپ کاروبار شروع کیا جس کاافتتاح عمل میں لاتے ہوئے ایم ایل سی نے کہا کہ ریاستی حکومت ہر ایک شخص کو ترقی یافتہ بنانے اور غلط کاروبار ترک کرنے کیلئے کئی ایک طرح کی اسکیمات روبہ عمل لارہی ہے ۔ انہوں نے عوام الناس سے ان اسکیمات سے بھرپور تائید حاصل کرنے کا کہا اس موقع پر ٹی آر ایس کے کئی ایک قائدین موجود تھے ۔

 

بھینسہ میں آج صبح 9 تا شام 6 بجے برقی مسدود
بھنیسہ /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محکمہ برقی اے ڈی بھنسہ مسٹر رام بابو کی اطلاع کے بموجب 23 ستمبر بروز ہفتہ آج صبح 9 بجے تا شام 6 بجے برقی مسدود رہے گی ۔ AD رام بابو نے بتایا کہ بھینسہ شہر میں IInd فیٹر کے برقی کھمبوں اور برقی تاروں کے مرمتی کاموں و درستگی کے سبب شہر میں صبح 9 بجے تا شام 6 بجے برقی منقطع رہے گی۔ انہوں نے شہر کی عوام سے اس ضمن میں محکمہ برقی کے عہدیداران سے تعاون کی اپیل کی ۔

 

TOPPOPULARRECENT