Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گڑمبہ کی تیاری میں ملوث افراد گرفتار

گڑمبہ کی تیاری میں ملوث افراد گرفتار

حسن آباد۔ 10 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدور منڈل کے مواضعات انکشاپور ‘ سولی پور ‘ کوئی گل کے مضافات میں واقع قبائیلی تانڈوں پر آج اسٹیشن گھن پور اکسائز اسٹیشن سے وابستہ خصوصی ٹیموں نے سب انسپکٹر اکسائز رنگابائی کی زیر قیادت دھاوے کرتے ہوئے مبینہ طور پر ممنوعہ گڑمبہ تیار کرنے والے قبائیلی نوجوانوں لکھاون چندرا ‘ لکھاون بھانو ‘ بھکشاپتی و دیگر کو گرفتار کرتے ہوئے تحصیلدار ترگدیلہ منڈل مسٹر محمد سلیم کے اجلاس پر پیش کیا ۔ بعدازاں ملزمین کو پابند مچلکہ کرتے ہوئے شخصی ضمانتوں پر رہا کر دیا گیا ۔ اس توقع پر قمامی تحصیلدار مسٹر محمد سلیم و سب انسپکٹر رنگابائی نے بتایاکہ ممنوعہ گڑمبہ تیاری خریدوفروخت و منتقلی کو ترک کر دینے والوں کو حکومت کی طرف سے فی کس 2 لاکھ روپئے معاوضہ و متبادل روزگار فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔

TOPPOPULARRECENT