Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گڑمبے کے اڈوں کی برخواستگی کیلئے اقدامات

گڑمبے کے اڈوں کی برخواستگی کیلئے اقدامات

تانڈور /26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر ضلع وقارآباد محترمہ دیویا دیوراجن IAS کی صدارت میں ضلعی عہدیداروں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں ایس پی ضلع وقارآباد محترمہ اناپورنا IPS کے علاوہ شری ورا پرساد سپرنٹنڈنٹ محکمہ نشہ بندی مسٹر جانسن DRDA پراجکٹ ڈائرکٹر وغیرہ شریک تھے ۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ 2 جون یوم تاسیس تلنگانہ تک ضلع وقارآباد میں نقلی سیندھی و گڑمبہ کے تمام اڈوں کو برخواست کردیا جائے گا ۔ اس کیلئے پولیس حکام دھاوے کریں گے ۔ مواضعات کی گراما پولیس کا تعاون حاصل کیا جائے گا ۔ اس طرح بے روزگار ہونے والے افراد کو سرکاری ملازمت فراہم کی جائے گی اور فنی تربیت دی جائے گی ۔ اجلاس میں شریک شری ورا پرساد ضلعی نشہ بندی نے بتایا کہ ضلع وقارآباد میں جملہ 168 لوگ گڑمبہ بناتے ہیں ۔ ان میں 116 کا تعلق گریجن طبقہ سے ہے 14 دلت طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں 37 بی سی اور ایک اقلیتی طبقہ سے منسلک ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 2 جون تک اس غیر قانونی سرگرمیوں کو تلف کردیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT