Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / گڑگاؤں میں پولیس کی حصاربندی روندنے والی کار سے 3زخمی

گڑگاؤں میں پولیس کی حصاربندی روندنے والی کار سے 3زخمی

گڑگاؤں:تین لوگ اس وقت زخمی ہوگئے جب ایک کار پولیس کی حصار بندی کو توڑنے کی کوشش اور پولیس کے مطابق وہ مبینہ طور پر بچنے کے لئے فرار ہونے کی کوشش میں تھے۔

مذکورہ واقعہ پچھلی رات کو پیش آیا جب پولیس ٹیم بشمول ایس ایچ او سیکٹر29پولیس اسٹیشن‘یہاں ایم جی روڈ پر واقع شاپنگ مال کے پاس قریب گشت کررہے تھے۔

ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ’’ سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھائی دے رہا ہے کہ ایس یووی کاروپولیس کی طرف تیزی کیساتھ دوڑائی جارہی تھی حالانکہ پولیس والوں نے اس روکنے کا اشارہ بھی کیا‘‘۔

افیسر نے کہاکہ’’ مذکورہ کار نے پولیس کی گاڑی کو ٹکر دی جب ایس ایچ او ویکاس کوشک نے اس روکنے کااشارہ کیا۔ مال سے نکلنے والے تین پیدل رہرو بشمول دوخواتین اس واقعہ میں زخمی ہوگئے‘‘۔

انہوں نے مزید کہاکہ شرپسند عناصر وہاں سے بھاگنے میں کامیاب رہے۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس دیپک شرن نے کہاکہ ’’تینوں زخمیوں کو سیول اسپتال میں داخل کیاگیا ‘ اور بتایاجارہا ہے کہ تینوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ایس ایچ او کو معمولی زخم ائے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہاکہ ’’ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہم ملزمین کی نشاندہی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گاڑی کا دہلی رجسٹریشن نمبر ہے‘‘

TOPPOPULARRECENT