Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / گگن پہاڑ میں خاتون کا قتل

گگن پہاڑ میں خاتون کا قتل

شمس آباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر کے علاقہ و شمس آباد آر جی آئی پولیس حدود میں واقع گگن پہاڑ میں خاتون کے قتل کی واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب نرملا زوجہ بالراج 35 سالہ ساکن کالا پتھر حیدرآباد متوطن محبوب نگر 16 جنوری کو شوہر سے جھگڑے کے بعد گھر سے چلی گئی تھی اور 17 اور 18 جنوری کی درمیانی شب خاتون کی نعش گگن پہاڑ میں پائی گئی ۔ 18 جنوری کی صبح آر جی آئی پولیس کو نعش کی اطلاع ملی ڈاگ اسکواڈ اور کلوزٹیم کو طلب کیا گیا اور قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT