Friday , December 15 2017
Home / دنیا / گھانا میں گیس دھماکہ‘6ہلاک

گھانا میں گیس دھماکہ‘6ہلاک

عکرہ۔8 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جوہری چوراہے پر گیس دھماکہ سے کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ گھانا کے قومی آتش فرو محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ 6 افراد آگ سے جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 35 زخمی ہیں ۔ ان میں سے 4کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں شریک کردیئے گئے ہیں ۔ آج صبح فولاد کے جلے ہوئے فریمس سے پتہ چلتا ہے کہ دو گیس اسٹیشن دھماکوں کی وجہ سے منہدم ہوچکے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ بعض افراد شعلوں میں گھرے ہوئے دیکھے گئے تھے ۔ ایک گیس پمپ پر ٹینکر پھٹ پڑنے سے دھماکہ ہوا ۔ یہ گیس پمپ ایک ٹرانسپورٹ ٹرمنل پر واقع تھا جس کے قریب چند ہوٹلیں اور گھانا یونیورسٹی عکرہ قائم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT