Friday , September 21 2018
Home / دنیا / گھانا : ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی

گھانا : ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی

آکرا۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک گھانا میں پٹرول پمپ پر دھماکے اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد2 سو سے بڑھ گئی ہے، متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔ گھانا کے دارالحکومت آکرا میں ایک پٹرول پمپ پر گزشتہ شب اچانک ایک دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔ اس پٹرول پمپ پر بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ آگ کے شعلوں نے قریبی دک

آکرا۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک گھانا میں پٹرول پمپ پر دھماکے اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد2 سو سے بڑھ گئی ہے، متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔ گھانا کے دارالحکومت آکرا میں ایک پٹرول پمپ پر گزشتہ شب اچانک ایک دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔ اس پٹرول پمپ پر بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ آگ کے شعلوں نے قریبی دکانوں اورعمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ گھانا کے صدر جان ماہاما(John Mahama) نے سانحہ پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ نعشوں اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT