Thursday , December 13 2018

گھروں میں اسلامی ماحول بنانے خواتین کو تلقین

خانہ پور میں جلسہ تقسیم اسناد سے مولانا غیاث احمد رشادی کا خطاب

خانہ پور میں جلسہ تقسیم اسناد سے مولانا غیاث احمد رشادی کا خطاب

خانہ پور /15 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدرسہ دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور میں ادارہ صدیقیہ للبنات میں منعقدہ ایک تقریب میں مولانا غیاث احمد رشادی صدر آل انڈیا صفاء بیت المال نے خانہ پور ٹیلرنگ سنٹر کی 50 طالبات میں اسناد تقسیم کئے ۔ اس موقع پر مولانا نے طالبات و خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں طالبات کو ہنرمند ہونا چاہئے ۔ خواتین خانہ داری تک محدود نہ رہیں بلکہ و تعلیم کے ساتھ ساتھ سلائی ، کڑھائی و دیگر کام کاج سیکھ لے ۔ اس سے روزگار حاصل ہوگا ۔ اس آمدنی سے گھر کا خرچ چلانے میں آسانی ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ نماز اور روزہ کے پابند ہوجائیں اور طالبات و خواتین کو چاہئے کہ وہ پردہ کا سختی سے اہتمام کرتے ہوئے اپنے گھروں میں اسلامی ماحول پیدا کریں ۔ واضح ہو صفا بیت المال خانہ پور نے گرما کی تعطیلات میں طالبات اور خواتین میں ٹیلرنگ سنٹر کا اہتمام کیا تھا ۔ جس میں کامیاب طلبہ و خواتین میں اسناد کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر سرپرست صفاء بیت المال خانہ پور مولانا محمد شاہد علی مظاہری نائب ناظم مدرسہ دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور ، زبیر احمد خان ، صفاء بیت المال خانہ پور ، محمد شعیب حسین ، مولوی رئیس ، ضیاء حسین ، محمد سجاد علی ، جاوید حسین ، عبدالستار ، زبیر احمد دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT