Wednesday , November 22 2017
Home / خواتین کا صفحہ / گھریلوٹوٹکے

گھریلوٹوٹکے

٭ ہری مرچوں کو تازہ رکھنے کیلئے انھیں محفوظ کرنے سے قبل ان کے ڈنٹھل نکال دیں۔
٭ آٹے کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اس میں تیزپات کے چند پتے ڈال دیں۔
٭ برتوں سے چکنائی کی بُو اور داغ دور کرنے کیلئے انھیں صابن کے گرم پانی میں ایک چمچہ سرکہ شامل کرکے دھوئیں۔
٭ کان میں پانی چلا جائے تو کوئی دوا استعمال نہ کریں بلکہ اُلٹے پاؤں چلیں ، کان سے پانی نکل جائے گا ۔
٭ لیموں کو سال بھر محفوظ رکھنے کیلئے  لیموؤں کا رس نکال کر برف کی ٹرے میں جمادیں ۔ پھر جمے ہوئے کیوبز کو نکال کر لفافوں میں بند کریں اور فریز میں رکھ دیں۔ جب ضرورت ہو نکال کر استعمال کریں ۔ بالکل تازہ لیموں کاجوس لگے گا ۔
٭ کیلوں کو دیر تک تازہ رکھنے کیلئے موٹے کاغذ کے لفافے میں لپیٹ کر فریج میں رکھیں۔ کافی دنوں تک خراب نہیں ہوں گے اور چھلکا بھی کالا نہیں ہوگا۔
٭ ہرے دھنیے کو اگر کاٹ کر سلور کے ڈھکن والے برتن میں ڈال کر فریج میں رکھیں تو دھنیا کافی دن تک تازہ رہتا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT