Thursday , July 19 2018
Home / جرائم و حادثات / گھریلو تنازعات ، مالی پریشانی اور خرابی صحت ، 3 افراد کی خودکشی

گھریلو تنازعات ، مالی پریشانی اور خرابی صحت ، 3 افراد کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /10 جولائی (سیاست نیوز) گھریلو تنازعات مالی پریشانی اور خرابی صحت کے سبب پیش آئے خودکشی کے علحدہ واقعات میں تین افراد فوت ہوگئے ۔ سکندرآباد کے علاقہ ماریڈپلی پولیس کے مطابق 38 سالہ شخص سریش جو پیشہ سے میستری تھا رام نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے گھریلو تنازعات و جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 35 سالہ شخص رامایا جو پیشہ سے باورچی تھا ایس آر نائیک نگر علاقہ جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا ۔ مالی پریشانیوں کے سبب یہ شخص دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 65 سالہ رام ریڈی جو پیشہ سے کسان تھا ۔ کاٹے دھان ٹی این بی اوز کالونی میں رہتا تھا ۔ خرابی صحت سے تنگ آکر اس نے /7 جولائی کے دن نامعلوم زہریلی دواء کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT