Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / گھریلو تنازعات سے تنگ آکر 3 افراد کی خودکشی

گھریلو تنازعات سے تنگ آکر 3 افراد کی خودکشی

حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں گھریلو تنازعات اور مسائل سے تنگ آکر تین افراد بشمول دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ پہاڑی شریف پولیس حدود میں 35 سالہ سید اسلم نے خودکشی کرلی ۔ اسلم پیشہ سے تاجر تھا جو راجیو گاندھی نگر پہاڑی شریف علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ شحص گھریلو تنازعات سے پریشان تھا ۔ جس نے 11 ڈسمبر کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل فوت ہوگیا ۔ جبکہ میرپیٹ حدود میں دو خواتین نے علحدہ واقعات میں خودکشی کرلی ۔ 33 سالہ سنیتا جو بی این ریڈی نگر علاقہ کے ساکن شیوا شنکر کی بیوی تھی ۔ پیشہ سے بیوٹی پارلر میں کام کرتی تھی ۔ روزانہ کے گھریلو تنازعات سے یہ خاتون پریشان تھی جس نے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 35 سالہ مادھوی جو ٹیچرس کالونی علاقہ کے ساکن ہنومان کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون گھریلو تنازعات سے پریشان تھی اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT