Sunday , February 25 2018
Home / شہر کی خبریں / گھریلو تنازعات کے بیزار خاندان کی خودکشی

گھریلو تنازعات کے بیزار خاندان کی خودکشی

حیدرآباد /6 فروری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ کیسرا میں آپسی جھگڑے ایک خاندان کی خودکشی کا سبب بن گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک شخص نے گھریلو تنازعات اور خاندانی جھگڑوں سے تنگ آکر اس کی بیوی اور بچوں کے ہمراہ اجتماعی خودکشی کرلی ۔ کیسرا پولیس کے مطابق اس خاندان نے کیسرا تالاب میں چھلانگ لگاکر خوبدکشی کرلی ۔ پولیس نے اس خاندان کی نعشوں کو پانی سے برآمد کرلیا ہے ا ور ان کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ 28 سالہ رمیش اس کی بیوی 25 سالہ مانسا 2 سالہ لڑکی مانو سری اور 6 ماہ کی لڑکی گیتا سری پائے جاتے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ اس انتہائی اقدام کیلئے آحر ایسی کیا وجوہات اور پھر کیا کسی کی جانب سے اس خاندان کو ہراسانی کا سامنا تھا ۔ پولسے ہر زائویہ سے اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس اطلاع کے بعد میڑچل ضلع انتظامیہ نے غوطہ خوروں کو طلب کرتیہ وئے کیسرا تالاب میں نعشوں کی تلاش کی اور بڑی مشقت کے بعد نعشوں کو برآمد کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رمیش کیسرا منڈل کے کنڈاپور علاقہ کا ساکن تھا اور پیشہ سے دودھ کا کاروبار کرتا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT