Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / گھریلو تنازعہ پر خودکشی

گھریلو تنازعہ پر خودکشی

حیدرآباد ۔ 12 جولائی (سیاست نیوز) راجندر نگر علاقہ میں گھریلو تنازعوں سے تنگ آ کر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ 28 سالہ محمد اکبر جو سلیمان نگر راجندر نگر علاقہ کا ساکن تھا، اکبر پیشہ سے خانگی ملازم تھا۔ اس شخص کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی اور شادی کے چند عرصہ بعد تقریباً 4 ماہ سے ان کے گھریلو مسائل زور پکڑ گئے تھے، جس سے تنگ آ کر اکبر نے کل رات اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگا لی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT