Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر خاتون کی خود کشی

گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر خاتون کی خود کشی

شمس آباد ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع مچنتل میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب خیر النساء 32 سالہ کی شادی دس سال قبل شبیر سے ہوئی جنہیں ایک لڑکا اور ایک لڑکی بھی ہے ۔ گذشتہ چار سال سے شبیر شراب کا عادی ہوگیا تھا اور ہر وقت خیر النساء سے شراب پی کر جھگڑا کیا کرتا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے 3 مئی کو جسم پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالیا جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ شمس آباد سب انسپکٹر محمد احمد پاشاہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالہ کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT