Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / گھریلو سارقوں کی ٹولی گرفتار

گھریلو سارقوں کی ٹولی گرفتار

حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) گھروں میں سرقہ کی سنگین واردات انجام دینے والی ٹولی جس میں تین کمسن بھی شامل ہیں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ راچہ کنڈہ پولیس کے ملکاجگیری زون پولیس نے یہ کارروائی انجام دی ۔ گرفتار ٹولی نے ملکاجگیری زون میں گیارہ سرقہ کی وارداتیں انجام دی تھیں ۔ پولیس نے 20 سالہ بابا سائی ساکن بوڑ اپل بھونگیر سائی بالاجی 19 سالہ ساکن گھٹکیسر کے علاوہ تین کمسن سارقوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس شاطر ٹولی کے قبضہ سے 21.12 تولہ سونا ۔ گیارہ تولہ چاندی 5 ہزار نقد رقم 3 موبائل فون اور ایک ایل ای ڈی کو ضبط کرلیا ۔ جس کی مالیت 7 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے گرفتار افراد کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT