Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / گھریلو ساز و سامان کی فروختگی پر ماں کے خوف سے خودسوزی

گھریلو ساز و سامان کی فروختگی پر ماں کے خوف سے خودسوزی

حیدرآباد /7 اپریل ( سیاست نیوز ) گھریلو ساز سامان فروخت کرنے کے بعد والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے خوف کا شکار ایک لڑکے نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 14 سالہ یومہیش نے 3 اپریل کے دن یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پیشہ سے مزدور خواجہ نگر عطاپور علاقہ کے ساکن کشن کا بیٹا مہیش کل رات فوت ہوگیا ۔ اس لڑکے نے اپنے گھریلو ساز و سامان کو اسکراپ میں فروخت کردیا تھا اور اس کے رشتہ داروں کو اس بات کا علم ہوچکا تھا جس کے بعد اپنی والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ کے خوف سے دلبرداشتہ ہوکر اس 14 سالہ لڑکے نے یہ انتہائی اقدام کیا اور فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT