گھریلو صنعت سے معاشی حالات میں بہتری یقینی

ای ڈی فینانس کارپوریشن سنگاریڈی جناب رشید کا اظہار خیال

ای ڈی فینانس کارپوریشن سنگاریڈی جناب رشید کا اظہار خیال

سدی پیٹ۔/20مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ای ڈی فینانس کارپوریشن سنگاریڈی مسٹر رشید کا دورہ سدی پیٹ میناریٹیز ٹریننگ سنٹر ایمپلائمنٹ پروگرام APITCO کے اشتراک سے چلائے جانے والے سنٹر محلہ ساجد پورہ سدی پیٹ کا اچانک معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین و لڑکیوں کو مفت مختلف کورسیس ٹیلرنگ، زردوزی ورک اور بیوٹیشن کی مفت تربیت دی جارہی ہے۔ یہ سنٹر 28 فبروری سے چل رہا ہے جس میں زیر تربیت لڑکیاں و خواتین 80ہیں۔ 31مارچ کو ٹریننگ مکمل ہوگی۔ مسٹر رشید نے آج ایک بجے دن سنٹر پہنچ کر سنٹر کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے غیر حاضر تربیتی خواتین کے تعلق سے پوچھنے پر فیکلٹیز نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ کے امتحانات چل رہے ہیں جس کی وجہ سے غیر حاضر ہیں لیکن وہ امتحان ختم ہونے کے بعد ٹریننگ کلاسس میں آجائیں گے۔ مسٹر رشید نے بعد معائنہ اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں انہوں نے زیر تربیت خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گھریلو صنعت ہے حکومت نے خواتین کو خودروزگار سے جوڑنے کیلئے ایسے سنٹرس چلارہی ہے جس سے میناریٹیز کی معاشی حالت اور ترقی کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے زیر تربیت لڑکیوں سے کہا کہ سیکھو اور سیکھاؤ، آپ کی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد آپ کو کارپوریشن قرض منظور کرے گا جس پر 50 فیصد سبسیڈی ہوگی۔ آپ محنت و دلچسپی اور لگن سے سیکھیں۔ سیلف ایمپلائمنٹ کے تحت کارپوریشن بینکس سے قرضہ جات منظور کروائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ، پانچ کا گروپ ہوگا۔ مسٹر رشید نے بتایا کہ آپ کو حکومت کی جانب سے سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے، آپ کسی بھی ادارہ سے رجوع ہوکر ٹریننگ سنٹر چلاسکتے ہیں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل ہوجائیں گے۔ ان کے ہمراہ بابا تاج الدین اسسٹنٹ کارپوریشن سنگاریڈی، آمینہ بیگم موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT